اوپن مارکیٹ ڈالرمزید مہنگا ہوگیا

ڈالر کی قمیت مزید 70 مہنگا،انٹربینک مارکیٹ ڈالر کی قدر128 روپے 48 پیسے پرمستحکم رہی

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ رک ہی گیا۔ مسلسل تین روز کی بے قدری کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ مستحکم رہا،تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 70 پیسے مہنگا ہو گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 128 روپے 48 پیسے پر مستحکم رہی۔ جبکہ روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 19 پیسے کم ہو کر 149 روپے 18 پیسے اور برطانوی پونڈ کی 46 پیسے کم ہو کر 167 روپے 14 پیسے ہو گئی۔

Facebook Comments