معلق پارلیمنٹ بدقسمتی ہوگی، عمران خان

پاکستان کو جس طرح کے معاشی بحران کا سامنا ہے اس سے نمٹنے کیلئے طاقتورحکومت کی ضرورت ہے

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کی چیئرمین عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ معلق پارلمینٹ بدقسمتی ہوگی، موجودہ حالات میں طاقتور حکومت کی ضرورت ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ملک کو طاقت ورحکومت کی ضرورت ہے اورمعلق پارلیمان ہمیشہ کمزور ہوتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو جس طرح معاشی بحران اور مشکلات کا سامنا ہے اس سے نمٹنے کے لئے طاقتورحکومت کی ضرورت ہے جو بڑے فیصلے کرسکے۔عمران خان نے ممکنہ مخلوط حکومت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب کہا کہ وہ حکومت سازی کے لئے پیپلزپارٹی سے اتحاد کرنے پر اپوزیشن بینچوں پربیٹھنے کو ترجیح دیں گے۔

Facebook Comments