امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کل ہوگا،پولنگ سامان کی ترسیل شروع

قومی کی 277 اورصوبائی اسمبلیوں کی 577 حلقوں میں امیداروں کے درمیان مقابلہ ہوگا

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،الیکشن میں صرف ایک روزباقی رہ گیا ہے۔اس سلسلے میں پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع ہوگئی ہے اور بیلٹ پیپرز سمیت دیگر سامان فوج کی زیر نگرانی پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایاجارہاہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پریذائیڈنگ آفیسر چاہیں تو رات کو پولنگ اسٹیشن پر رک سکتے ہیں، تاہم فوجی جوان رات بھر پولنگ اسٹیشن پر موجود رہیں گے۔مختلف وجوہات کی بنا پر قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلیوں کے 6 حلقوں پر انتخابات ملتوی ہونے کے بعد کل قومی اسمبلی کے 277 اور صوبائی اسمبلیوں کے 570 حلقوں پر مقابلہ ہوگا۔

Facebook Comments