زینب کے قاتل کی رحم کی اپیل کا فیصلہ جلد کیا جائے،چیف جسٹس ثاقب نثار

لاہور ہائیکورٹ نے بدنام زمانہ قاتل علی عمران کی سزا کے خلاف رحم کی اپیل مسترد کردی تھی

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ثاقب نثار نے صدر پاکستان کے پرنسپل سیکرٹری کو ہدایت دی ہے کہ زینب کے قاتل عمران کی رحم کی اپیل پر فیصلہ جلد کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے زینب کے والد کی درخواست پر زینب کے قاتل عمران کو دی جانے والی پھانسی کی سزا پررحم کی اپیل پرجلد فیصلہ کرنے کیلئے صدرپاکستان ممنون حسین کے پرنسپل سیکرٹری کو ہدایت جاری کی ہے کہ اپیل پرجلد فیصلہ دیا جائے۔زینب کے والد نے درخواست میں مؤقف اختیا کیا کہ مجرم کی اپیل کے زیر التواء ہونے سے سزا پر عمل نہیں ہوپا رہا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے آٹھ سالہ بچی زینب کے قاتل بد نام زمانہ علی عمران کی سزا کے خلاف رحم کی اپیل مسترد کردی تھی۔

Facebook Comments