سابق وزیراعظم نوازشریف پمز اسپتال منتقل

پمز کے اطراف عمارتوں پر نشانہ باز اہلکار اور سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی

شخصیات ویب ڈیسک

روالپنڈی،اڈیالہ جیل میں قید مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد پمز اسپتال روانہ کردیا گیا، اطلاعات کےمطابق نواز شریف کو اڈیالہ سے پمز اسپتال منتقل کرنے کے ڈاکٹرز کی تجویز پر انتظامیہ نے انہیں اسپتال منتقل کرنے کافیصلہ کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو پمز اسپتال میں پرائیوٹ کمرے میں رکھا جائے گا،ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں نوازشریف کی ممکنہ منتقلی سےقبل اضافی سیکیورٹی تعینات کی گئی تھی ، اس ضمن وفاقی پولیس کی بھاری نفری بکتربند سمیت اسپتال کے باہر پہنچی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے معائنے کے بعد عمارت کو کلیئر قرار دیا۔جبکہ پمز کے اطراف عمارتوں پر نشانہ باز اہلکار اور سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے پر پمز اسپتال کے ڈاکٹرنے نواز شریف کو سی سی یو منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

Facebook Comments