شہر قائد کے مختلف علاقوں سے 11 جواری گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 20ہزار سے زائد کی رقم اورجوئے میں استعمال ہونیوالا سامان برآمد

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پولیس نے 11ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گلبرگ میں پولیس نے کارروائی کے دوران 7جواریوں کو گرفتار کیا ہے،ملزمان کے قبضے سے 20ہزار سے زائد کی رقم اورجوئے میں استعمال ہونے والا سامان ملاہے۔نیپیئر کے علاقے سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان علی رضا اور کامران کو گرفتار کرلیا ہے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،3موبال فونزاورچھینی گئی موٹرسائیکل ملی ہے۔اورنگی ٹاؤن میں پیر آباد کے علاقے سے پولیس نے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیاہے،ملزمان شاہجہان اور جمال کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات ملی ہے۔

Facebook Comments