نواز شریف پمز سے اڈیالہ جیل منتقل

مریض کا بلڈپریشر اورشوگرلیول نارمل ہوگیا ہے انہیں مزید کوئی شکایت نہیں،ڈاکٹرز

شخصیات ویب ڈیسک

راولپنڈی،اڈیالہ جیل کے قیدی سابق وزیرِاعظم نوازشریف کو صحت بہتری پراسپتال سے واپس جیل کی کوٹھری منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پمزکے ڈاکٹروں نے آج ایک بارپھرتفصیلی معائنے کے بعد نوازشریف کی صحت تسلی بخش قرار دی، پمز اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس کلیئر آئی ہیں، مریض کی حالت بہتر ہونے کی وجہ سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نےصحافیوں کو بتایا کہ نواز شریف کا بلڈ پریشراورشوگر لیول ہائی تھا جس کی وجہ سے انہیں اسپتال داخل کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا بلڈ پریشر اورشوگرلیول نارمل ہوگیاہے،مریض کو مزید کوئی شکایت نہیں تھی اس لیے انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

Facebook Comments