وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی،ذرائع

کسی کی خواہش پرحلف برداری کی تقریب باہرمنعقد نہیں کی جاسکتی، ذرائع

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد: ملک کے آئندہ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی حلف برداری ایوان صدر میں ہی ہو گی اورصدر مملکت ممنون حسین منتخب وزیراعظم سے ایوان صدر میں حلف میں گے۔ذرائع کے مطابق کسی کی خواہش پرحلف برداری کی تقریب باہرمنعقد نہیں کی جاسکتی لہٰذا تقریب ایوان صدر کے علاوہ کہیں باہرنہیں ہوگی۔خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کے ڈی چوک یا پریڈ گراؤنڈ میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

Facebook Comments