بونیر سے کراچی جانیوالی بس ٹینکرسےٹکراگئی،21افرادجاں بحق

بس میں سوار مسافروں مین سے 21 افراد جاں بحق، 45 زخمی ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل

شخصیات ویب ڈیسک

کوہاٹ،بونیر سے کراچی جانے والی مسافر بس سماری کے قریب تیر رفتار ٹینکر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 21مسافر جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے۔پولیس کےمطابق مسافر بس اور ٹینکر کے درمیان حادثہ کوہاٹ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار مسافروں میں سے 21 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Facebook Comments