مولانا فضل الرحمان ایک کلو گوشت کیلئے پوری بھینس ذبح کرناچاہتے ہیں، فواد چوہدری

فضل الرحمان صرف دوحلقوں سے ہارے ہیں جب کہ 48 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی ہے

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک کلو گوشت کے لیے پوری بھینس ذبح کرنا چاہ رہے ہیں لیکن وہ 10 بار بھی الیکشن لڑ لیں جیت نہیں سکتے۔بنی گالہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئےترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہاکہ فضل الرحمان صرف دو حلقوں سے ہارے ہیں جب کہ 48 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی ہے۔فواد چوہدری نےمزید کہاکہ بیشتر آزاد ارکان قومی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں اور قومی اسمبلی میں اس وقت 177 ارکان کی حمایت حاصل ہے، پنجاب اسمبلی میں بھی 186 ارکان ہمارے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 11اگست تک ایوان مکمل ہوں گے جس کے بعد ہی وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دی جا سکے گی۔ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا بستر ہے، عوام کی توقعات ایک چیلنج ہے اور اللہ کی مدد سے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی۔

Facebook Comments