شہبازشریف وزیراعظم،حمزہ وزیراعلیٰ پنجاب نامزد

پنجاب میں نمبرگیم حوصلہ افزاہے اورانشاءاللہ حکومت بنائیں گے،رانا مشہور

شخصیات ویب ڈیسک

لاہور،پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے وزارت عظمیٰ کیلئے شہبازشریف کے نام پراتفاق کرلیاہے،اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے وزیراعظم مسلم لیگ ن،اسپیکر قومی اسمبلی پیپلزپارٹی اورڈپٹی سپیکر کا امیدوارمتحدہ مجلس عمل سے لانے پر اتفاق کیا تھا،پاکستان پیپلزپارٹی نے اسپیکرکیلئے خورشید شاہ کے نام کا اعلان کیاہے۔ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوارنامزد کیا گیا ہے ،8 اگست کواسلام آباد الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج ہوگا، احتجاج میں(ن) لیگ کے تمام ٹکٹ ہولڈرشامل ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں نمبرگیم حوصلہ افزاہے اورانشاءاللہ حکومت بنائیں گے،حمزہ شہبازشریف وزیراعلیٰ ہوں گے۔

Facebook Comments