جی ڈی اےکاوفاق میں حکومت سازی کیلئےپی ٹی آئی کی حمایت کااعلان

شاہد محمود، جہانگیر ترین کی کنگری ہائوس میں پیر پگارا سے ملاقات،حمایت پرشکریہ ادا کیا

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی،پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اورسینئررہنما جہانگیر ترین کی قیادت میں پی ٹی آئی کا رہنما جی ڈی اے سربراہ پیرپگارا کے ساتھ ملاقات کرنے کیلئے کینگری ہائوس پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے پیر پگارا صبغت اللہ شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت بنانے میں حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے پیر پگارا اور جی ڈی اے کا شکریہ ادا کرتےہوئے ہوئے کہاکہ جی ڈی اے کی حمایت پرشکریہ ادا کرتےہیں۔

Facebook Comments