صدر ممنون حسین نے 13اگست کوقومی اسمبلی کااجلاس طلب کرلیا

اجلاس نگراں وزیراعظم ناصر الملک کی ارسال کردہ ایڈوائس پرطلب کیا گیا

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،صدر پاکستان ممنون حسین نے 13اگست کوقومی اسمبلی کااجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے اجلاس نگراں وزیراعظم ناصر الملک کی بھیجی گئی ایڈوائس پرطلب کیا۔واضح رہے کہ آج نگراں وزیر اعظم نے صدرپاکستان ممنون حسین کو قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سمری ارسال کی تھی۔سمری میں قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کی گئی، مذکورہ اجلاس میں نومنتخب ارکان حلف لیں گے۔

Facebook Comments