پیپلزپارٹی نے مراد علی شاہ کو سندھ کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا

آغا سراج درانی اسپیکراور ریحانہ لغاری ڈپٹی اسپیکر کی امیدوارہوں گی

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی،پیپلزپارٹی نے سندھ میں حکومت بنانے کی تیاری مکمل کرلی، وزیر اعلیٰ کا نام سامنے آگیا،تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں‌حکومت سازی سے متعلق فیصلے کیے گئے،پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کے لئے مراد علی شاہ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی کی جانب سے آغا سراج درانی اسپیکراور ریحانہ لغاری ڈپٹی اسپیکر کی امیدوارہوں گی. یہ فیصلے آج بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کیے گئے۔واضح رہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی اکثریت میں‌ ہے اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے.

Facebook Comments