پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،34ملزم گرفتار

کارروائیاں گلبہار،کورنگی ،لانڈھی،کھوکھراپار ،عوامی کالونی،جیکسن اور گلستان جوہر میں کی گئیں،اسلحہ ،منشیات اور گٹکا برآمد

کراچی، پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہو ئے34ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گلبہار پولیس نے حاجی مرید گوٹھ میں کارروائی کرتے ہو ئے منشیات فروش شبیر علی کو گرفتار کرلیا ،کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے گٹکا مافیا کے کارندے لطیف اللہ کو گرفتار کر کے 25کلو گٹکا برآمد کرلیا ،لانڈھی پولیس نے گٹکا مافیا کے کارندے قدیر کو گرفتار کر کے 5کلو گٹکا برآمد کرلیا ،الفلاح پولیس نے گٹکا مافیا کے 2کارندے ذاکر بلوچ ،جاوید اور اعجاز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،کورنگی پولیس نے منشیات فروش جمال کو گرفتار کرلیا ،کھوکھراپار پولیس نے مفرور ملزم مظہر احمد کو گرفتار کرلیا ،عوامی کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرمنل سلمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،جبکہ جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 9جواریوں آصف ،عامر ،نعیم ،ناصر،کاشف،حبیب،سلیم،نوید اور بوٹا کو گرفتار کرلیا ،پی آئی بی کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے ملزم کریم اللہ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،جبکہ 2مفرور ملزمان ایوب باجوڑی اور اسحاق مسیح کو بھی گرفتار کرلیا ،ٹیپو سلطان پولیس نے 3منشیات فروش اختر حسین ،مذمل اور کاشف کو گرفتار کر کے اسلحہ منشیات برآمد کرلی ،جیکسن پولیس نے مفرور ملزم گل ریاض کو گرفتار کرلیا ،گلستان جو ہر پولیس نے حسین ہزارہ گوٹھ سے 2منشیات فروش زاہد اور بلال کو گرفتار کرلیا ،عزیز بھٹی پولیس نے مفرور ملزم عمران کو گرفتار کرلیا ،گلبرگ پولیس نے دوران گشت 3ملزمان سلمان قریشی ،برکت علی اور فہیم کو گرفتار کر کے 3رپیٹر برآمد کرلی ،پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار میں بدنام زمانہ منشیات فروش ساجد ماجد گروپ کا اہم کارندہ شیراز کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا ، کلفٹن کے علاقے زمزمہ اسٹریٹ پر واقع نجی بینک میں 23اور 24اگست کی درمیانی شب نقب لگانے کی کوشش کرنے والے ملزم شادی خان کو گرفتار کرلیا ، ملزم نجی سیکیو رٹی کمپنی کا گارڈ ہے اور مذکورہ بینک پر ہی ڈیو ٹی دیتا تھا ،فیروز آباد کے علاقے شہید ملت روڈ سے 9اگست کو کرنسی ڈیلر کی گاڑی سے 60لاکھ روپے لوٹنے والے ملزم ریاض حسین کو گرفتار کر کے ایک پستول اور 5لاکھ روپے برآمد کر لیے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.