سینیٹ میں شبلی فرازقائد ایوان اور راجا ظفرالحق اپوزیشن لیڈرمقرر

شبلی فراز کا تعلق تحریک انصاف ہے، معروف شاعر احمد فراز مرحوم کے صاحبزادے ہیں

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فرازکو قائد ایوان،جب کہ ن لیگی سینیررہنما راجہ ظفر الحق کو اپوزیشن رہنما مقررکردیا۔دونو ں رہنماوں کی تقرریوں کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔جس کے بعد تحریک انصاف کا کوئی سینیٹرپہلی مرتبہ قائد ایوان ہوگا۔تحریک انصاف کے نامزد شبلی فراز قائد ایوان اور اس سے قبل قائد ایوان رہنے والے مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر راجا ظفرالحق قائد حزب اختلاف ہوں گے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن لیڈر شیریں رحمان کو عہدے سے ہٹا دیا جب کہ اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔سینیٹر شبلی فراز کا تعلق تحریک انصاف سے ہے اور وہ معروف شاعراحمد فراز مرحوم کے صاحبزادے ہیں،شبلی فراز مارچ 2015 میں جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

Facebook Comments