وزیراعظم پاکستان کی خانہ کعبہ کے اندر نماز کی ادائیگی کی تصویر وائرل

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی طور پرخانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا،جہاں انہوں نے نوافل ادا کئے

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کی دورہ سعودی عرب کی تصاویرمنٖظرعام پرآگئی، وزیراعظم کے خصوصی مشیرو سابق انفارمیشن سیکرٹری نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرتصویرشیئرکی،جس میں وزیراعظم عمران خان خانہ کعبہ کے اندر نمازادا کررہے ہیں۔یاد رہے وزیر اعظم عمران خان سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تو وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ کی زیارت کی ، وزیراعظم کی آمد پر روضہ رسولﷺکے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔کھولا گیابعد ازاں وزیراعظم نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا، بیت اللہ پہنچنے پر وزیراعظم کے لئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا، جہاں وہ وفد کے ساتھ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے، نوافل ادا کیےاور پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کے لئے دعائیں کیں۔

Facebook Comments