خوب صورت اینکر رابعہ انعم کو اللہ نے اپنی رحمت سے نواز دیا، بیٹی کا نام ” انابیا“ رکھ دیا

پاکستان کی معروف وخوب صورت اینکر رابعہ انعم اپنے مداحوں کو

خوش گوار سرپرائز دینے میں خصوصی کمال رکھتی ہیں

ان کی شادی گزشتہ برس جولائی میں ہوئی تھی، انہوں نے اچانک ٹویٹر پر

اپنے نکاح کی تصاویر اپ لوڈ کر کے چاہنے والوں کو حیران کر دیا تھا

شخصیات ویب ڈیسک

پاکستان کی معروف وخوب صورت اینکر رابعہ انعم اپنے مداحوں کو خوش گوار سرپرائز دینے میں خصوصی کمال رکھتی ہیں۔ جس طرح انہوں نے اچانک منگنی اور پھر شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے مداحوں کو چونکا دیا تھا۔ رابعہ انعم کی شادی گزشتہ برس جولائی میں ہوئی تھی اور انہوں نے اچانک ٹویٹر پر اپنے نکاح کی تصاویر اپ لوڈ کر کے چاہنے والوں کو حیران کر دیا تھا۔

5

ان کے مداح جہاں رابعہ انعم کی نئی زندگی کے آغاز پر خوش ہوگئے تھے وہیں تو ان کے ساتھ شادی کے خواہش مند مایوس ہوگئے تھے ۔

آج پھر انہوں نے اپنے مداحوں کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے

خبر ہے کہ نجی ٹی وی کی خوبصورت اور معروف نیوز اینکر رابعہ انعم کو اللہ نے اپنی رحمت سے نواز دیاہے ،اور انہوں نے اپنی بیٹی کا

8

نام ”انابیا“ رکھاہے۔ واضح رہے کہ نجی ٹیلی وژن چینل کے اینکر مبشر ہاشمی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے خوشخبری

سنائی کہ ہماری پیاری رابعہ انعم کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ،میں ان کے لیے بہت خوش ہوں اور مہربانی فرما کر ہر کوئی ماں اور بچی کے لیے دعا کرے۔‘ مبشر ہاشمی نے اپنے پیغام میں رابعہ انعم کی بیٹی کا نام ”انابیا“ بتایاہے۔مبشر ہاشمی کا پیغام دیکھنے کے بعد

6

رابعہ انعم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” الحمد للہ ، شکریہ میرے بھائی۔“ رابعہ انعم قبل ازیںاے آر وائی نیوز میں کام کرتی تھیں اورگزشتہ چند سال2012 سے وہ جیو نیوز کیساتھ منسلک ہیں۔

7

Facebook Comments