کراچی پولیس کے خودکار ہتھیار تبدیل کرنے کاحکم

پبلک مقامات پرخودکارہتھیاروں کی نہ نمائش کی جائے اورنہ ہی کسی پر اسلحہ تانا جائے،ڈاکٹرامیرشیخ

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی،ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیر شیخ نے کراچی پولیس کے خود کار ہتھیار (ایس ایم جی) تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جانب سے اتفاقیہ گولی چلنے سے جانی نقصانات ہوئے ہیں جبکہ یہ خودکار اسلحہ عوام میں خوف وہراس پھیلانے کا باعث بھی بنتا ہے،جس سے عوام میں پولیس کا منفی تاثر پیدا ہوگیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ کراچی پولیس چیف امیرشیخ نے اسکواڈ ڈیوٹی،پٹرولنگ،پکٹس،مددگار 15 اور موٹرسائیکل اسکواڈ کا اسلحہ فوری تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔پولیس چیف امیرشیخ نے ہدایت کی کہ موٹرسائیکل اسکواڈ کو سب مشین گن کی جگہ پستول یا ریوالور جبکہ ڈیوٹی،پولیس پٹرولنگ،پکٹس پوائنٹس پرڈیوٹی پرماموراہلکاروں اورمددگار 15 موبائل کو خودکار اسلحہ اورایک پستول دیاجائے۔کراچی پولیس چیف نے پولیس پٹرولنگ اوراسکواڈ ڈیوٹی پرماموراہلکاروں کو یہ ہدایت بھی کی کہ پبلک مقامات پرخودکارہتھیاروں کی نہ نمائش کی جائے اورنہ ہی کسی پر اسلحہ تانا جائے۔

Facebook Comments