سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان

سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان

سی پیک کا صحیح طرح سے فائدہ اٹھالیا توبلوچستان جو قدرتی وسائل سےمالامال ہے، اوپرجائے گا، ماضی میں صوبے کی ترقی پر قطعی توجہ نہیں دی گئی، عمران خان
یہاں
شخصیات ویب ڈیسک
کوئٹہ،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں بلوچستان کی ترقی پر قطعی توجہ نہیں دی گئی،سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے گا۔کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ این ایف سی کا پیسہ لوگوں تک صحیح طریقے سے پہنچ جاتا تو صوبے کا یہ حال نہ ہوتا۔عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں نے خود بھی صوبے کے عوام کی مدد نہیں کی،ہم بلوچستان کی ترقی کیلئے کام کریں گے،صوبے کے عوام پرسرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق بلوچستان کےعوام کی بھرپور مدد کرے گا۔ پنجاب اور کے پی میں نیا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں،یہ نظام بلوچستان میں بھی لائیں گے، یہ ایسا بلدیاتی نظام ہے جس کے اختیارات گاؤں تک پھیلے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سےمالامال ہے،سی پیک کا صحیح طرح سے فائدہ اٹھالیا توبلوچستان اوپرجائے گا،بلوچستان اٹھے گا تو پورے پاکستان کو اٹھائے گا۔عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں کینسراسپتال کی بہت ضرورت ہے،بلوچستان میں کینسراسپتال بنانےکیلئے بھرپورمدد کی جائے گی۔انکا کہنا تھا کہ چین میں کرپشن کرنے والوں پکڑا گیا، کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک اوپر نہیں جا سکتا۔

Facebook Comments