غوری میزائل کا تجربہ کامیاب، روایتی وایٹمی ہتھار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے

غوری میزائل کا تجربہ کامیاب، روایتی وایٹمی ہتھار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے
غوری میزائل  بیلسٹک میزائل ہے جو 1300 کلومیٹر تک نشانے کو ہدف بنا سکتا ہے اور روایتی و ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے

غوری بیلسٹک میزائل 1300 کلومیٹر تک نشانے کو ہدف بنا سکتا ہے

شخصیات ویب ڈیسک

راولپنڈی،پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے،غوری بیلسٹک میزائل 1300 کلومیٹر تک نشانے کو ہدف بنا سکتا ہے اورروایتی و ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق غوری میزائل کا تجربہ پاک فوج کی اسٹریٹیجک کمانڈ کی جانب سے کیاگیا جس کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو جانچنا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد بلال حسین نے میزائل تجربہ کا مشاہدہ کیا،اس موقع پرچیئرمین نیسکام ڈاکٹرنبیل حیات ملک اورچیئرمین کے آرایل طاہراکرام بھی موجود تھے۔

Facebook Comments