بھارت، اسٹیل مل میں دھماکا، 9 افراد ہلاک،14 زخمی

فیکٹری میں 24ملازمین موجود تھے،دھماکا پائپ لائن پھٹنے کے سبب ہوا،بھارتی میڈیا

شخصیات ویب ڈیسک
نئی دہلی،بھارت میں اسٹیل مل میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شہر بیہلائی میں اسٹیل مل میں زورداردھماکا ہوا جس کے سبب خوفناک آگ بھڑک اُٹھی،دھماکے کی زد میں آکر9 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئے۔ریسیکیو اداروں نے فیکٹری میں پھنسے لوگوں کو باہرنکالا اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔فیکٹری میں 24 ملازمین موجود تھے،اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھلسنے کے سبب تمام زخمیوں کی حالت نازک ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے ہیں،پہلی ترجیح زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی ہے،ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ دھماکا پائپ لائن پھٹنے کے سبب ہوا ہے۔فیکٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ 24 ملازمین موجود تھے تقریباً سارے ملازمین ہی دھماکے کی زد میں آئے ہیں،فیکٹری انتظامیہ بھی دھماکے کی وجہ تلاش کررہی ہے۔بھارتی وزیر وشنو دیسائی نے دھماکے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے، اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور اسپتال انتظامیہ کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Facebook Comments