ووٹ چوری نہ ہونے دیں، عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی،ضمنی الیکشن میں محتاط رہیں، نوازشریف

ووٹ چوری نہ ہونے دیں، عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی،ضمنی الیکشن میں محتاط رہیں، نوازشریف

پولنگ اسٹیشنز پر محتاط رہیں، کچھ غلط نظر آئے تو احتجاج کریں،رہنمائوں کو ہدایت

شخصیاب ویب ڈیسک
لاہور،مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد نوازشریف نے ضمنی انتخابات کے موقع پر پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی کہ وہ ووٹ چوری ہونے سے بچائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف نے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی رہنمائوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما ووٹ چوری ہونے سے بچائیں،ارکان قومی اسمبلی اور امیدوار آراو آفس میں موجود رہیں اورحتمی نتائج موصول ہونے تک آراو آفس میں موجود رہیں۔انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ پولنگ اسٹیشن پر محتاط رہیں اور اگر کہیں بھی کچھ غلط نظر آئے تو اس پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔انہوں نے کہا 25جولائی کے انتخابات میں بھی مختلف طریقوں سے دھاندلی کی گئی لہذا کارکن محتاط رہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی بھی پولنگ کے بعد آر او آفس آمد متوقع ہے اور وہ کارکنوں کا جوش و جذبہ بڑھانے کیلئے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ بھی کریں گے۔

نوازشریف نے کہا کہ ووٹ چوری ہونے سے بچائیں۔ انھوں نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما ووٹ چوری ہونے سے بچائیں،ارکان قومی اسمبلی اور امیدوار آراو آفس میں موجود رہیں اورحتمی نتائج موصول ہونے تک آراو آفس میں موجود رہیں۔

Facebook Comments