موبائل فون سیٹس تحفظات دور ہونے تک بند نہ کئے جائیں، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی

موبائل فون سیٹس تحفظات دور ہونے تک بند نہ کئے جائیں، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کی پی ٹی اے کو ہدایت

،موبائل فون سیٹس کی تصدیق آئندہ احکامات تک جاری رہے گی

موبائل فون سیٹس تحفظات دور ہونے تک بند نہ کئے جائیں

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو ریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 20 اکتوبر کو کوئی موبائل فون بند نہیں ہوگا۔

20 اکتوبر کو موباءل فون بند نہیں کیے جارہے

20 اکتوبر کو موباءل فون بند نہیں کیے جارہے

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے پی ٹی اے کو موبائل فون ویری فکیشن سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کر دی ہے، کمیٹی کا کہنا تھا کہ تحفظات دور ہونے تک موبائل

فون بند نہ کیے جائیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کے اجلاس میں موبائل فونز کی تصدیق کے لیے 20 اکتوبر کی ڈیڈ لائن میں غیر معینہ مدت تک توسیع کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ موبائل فون سیٹس کی تصدیق آئندہ احکامات تک جاری رہے گی۔ پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی تصدیق کے لیے آئندہ آخری تاریخ کا اعلان وفاقی حکومت اور پارلیمنٹ کی ڈیڈ لائن کے بعد ہی کیا جائے گا۔

20 اکتوبر کی ڈیڈ لائن میں غیر معینہ مدت تک توسیع

20 اکتوبر کی ڈیڈ لائن میں غیر معینہ مدت تک توسیع

20 اکتوبر کو کوئی موبائل فون بند نہیں ہوگا موبائل فون سیٹس تحفظات دور ہونے تک بند نہیں کئے جائیں گے جب کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے پی ٹی اے کو موبائل فون ویری فکیشن سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ، کمیٹی کا کہنا تھا کہ تحفظات دور ہونے تک موبائل فون ہر گز بند نہ کیے جائیں۔

Facebook Comments