جمال خشوگی کی قونصلیٹ میں موت کی سعودی عرب نے تصدیق کردی

جمال خشوگی کی موت پر سعودی مملکت کی جانب سے افسوس کااظہار،تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی
رپورٹ : شخصیات ویب ڈیسک
سعودی عرب نے اپنے استنبول قونصل خانے میں صحافی جمال خشوگی کے قتل کی تصدیق کردی،سعودی صحافی جمال خشوگی اپنی ترک منگیتر سے شادی کیلئے 2 اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصلیٹ پہنچے تھے تاہم اس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئے جس کے بعد صحافی کو قتل کیے جانے کی اطلاعات تھیں۔اس حوالے سے امریکی صدرٹرمپ نے سعودی عرب کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگرسعودی عرب صحافی کے قتل میں ملوث ہے تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی مقامی میڈیا کے مطابق سعودی پراسیکیوٹر کا کہناہےکہ دو اکتوبرکو جب خشوگی قونصل خانے آئے تووہاں موجود افراد سے ان کی لڑائی ہوئی جس کانتیجہ خشوگی کی موت کی صورت میں نکلا اوران افراد نے موت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔مقامی میڈیا کے مطابق خشوگی سے لڑائی کاسبب نہیں بتایا گیا اور یہ بھی واضح نہیں کیاگیاکہ خشوگی کی میت کہاں ہے۔سعودی مملکت کی جانب سے صحافی کی موت پرافسوس کااظہارکیا گیا ہے جب کہ پراسیکیوٹر کا کہنا ہےکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دو مشیروں سمیت 5 اہم شخصیات کوعہدوں سے برطرف کردیا گیاہے جن میں سعودی انٹیلیجنس کے نائب سربراہ بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ 18 سعودی شہریوں کو گرفتاربھی کیا گیا ہے تاہم ان پر الزامات کی نوعیت واضح نہیں کی گئی۔دوسری جانب سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے انٹیلیجنس کی تشکیل نو کیلئے ولی عہد شہزادہ محمد کی سربراہی میں وزارتی کمیٹی قائم کردی ہےجو ایک ماہ میں رپورٹ دے گی۔

Facebook Comments