ڈیرہ غازی خان ،دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم،20افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان ، غازی گھاٹ روڈ پر دو بسوں میں ٹکر 20افراد جاں بحق، بسیں کاٹ کرلاشیں نکالی گئیں، وزیراعظم عمران خان کا اظہار افسوس

شخصیات ویب ڈیسک

ڈیرہ غازی خان میں غازی گھاٹ روڈ پر دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، خوفناک تصادم کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق ہوگئے، تصادم اتناخوفناک تھا کہ بسیں کاٹ کرلاشیں نکالی گئیں،وزیراعظم عمران خان کا واقعہ پرافسوس کااظہار
رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں غازی گھاٹ روڈ پر دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، تصادم کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جب کہ 30 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک مسافر بس ملتان سے کراچی اور دوسری ڈیرہ غازی خان سے ملتان آرہی تھی۔ دونوں بسوں میں تصادم اتنا خوفناک تھا کہ بسیں کاٹ کر لوگوں کی لاشیں نکالی گئیں۔واقعے کے بعد ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جہاں لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے واقعے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Facebook Comments