ایم کیو ایم بانی پاکستان آئے تو گرفتار کریں گے، ڈی جی رینجرز سندھ

ایم کیو ایم کے بانی پربہت مقدمے درج ہیں وہ اگر پاکستان آئے، تو انھیں گرفتار کریں گے
اومنی گروپ کے دفترپر چھاپہ اسلحے کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا عزیربلوچ کا کیس ملٹری کورٹ میں ہے
سیاست اورجرائم کا گٹھ جوڑ سامنے آیا تو آپریشن کا فیصلہ کیا گیا  ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل محمد سعید
شخصیات ویب ڈیسک

ایم کیو ایم کے بانی پربہت مقدمے درج ہیں وہ اگر پاکستان آئے، تو انھیں گرفتار کریں گے۔ یہ بات ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل محمد سعید نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کراچی آپریشن سے متعلق بات کرتےہوئے کہا کہ سیاست اورجرائم کا گٹھ جوڑ سامنے آیا، تو آپریشن کا فیصلہ کرنے والی لیڈر شپ نے ہمیں بٹھا کر کہا کہ کراچی سے جرائم ختم کرنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اومنی گروپ کے دفتر پر چھاپا اسلحہ کی اطلاع پرکیا گیا تھا،ہائی پروفائل کیسزمیں پولیس چھاپہ مارتی ہے رینجرزکواسکواڈ میں رکھاجاتا ہے،البتہ رینجرزکی موجودگی سے تاثرجاتا ہے کہ رینجرز نے چھاپہ مارا۔انہوں نے مزید کہا کہ عزیربلوچ رینجرز کی کسٹڈی میں اس وقت تھا جب گرفتار ہوا تھا،عزیربلوچ کا کیس ملٹری کورٹ میں ہے اس پرمتعلقہ حکام ہی بتاسکتے ہیں،جرائم سےمتعلق بہت سی جےآئی ٹی میں حماد صدیقی کا نام موجود ہے،بلدیہ فیکٹری کیس میں گرفتارزبیرچریا اوررحمان بھولا جیل میں ہے۔
ڈی جی رینجرز سندھ نے کہاکہ عام تاثرہے پولیس میں بھرتیاں سیاسی بنیاد پرہوتی ہیں،البتہ کراچی میں جتنی ٹارگٹ کلنگ کا شکارپولیس ہوئی ہے اتنا کسی شہر میں نہیں ہوئی،سوسائٹی کو ملکرپولیس کےساتھ کھڑے ہوناچاہئے اورتعاون کرناچاہیے۔ اسٹریٹ کرائم ختم کرناچاہتے ہیں تو پولیس کو آئی ٹی شعبے میں بہتربناناہوگا۔

Facebook Comments