میئر کراچی شہرقائد سے 15 دن میں تجاوزات ختم کریں، سپریم کورٹ کا حکم

میئر کراچی شہرقائد سے 15 دن میں تجاوزقات ختم کریں۔ سپریم کورٹ نے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر قائد میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت میئرکراچی،ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

شخصیات ویب رپورٹ
سپریم کورٹ نے میئرکراچی کو شہرقائد سے 15 دن میں تجاوزقات ختم ختم کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر قائد میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت میئرکراچی،ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے استفسار کیا کہ کیاآپ تجاوزات آپ ختم کرائیں گے، اپناپلان بتائیں؟، جس پر ایڈیشنل آئی جی نے عدالت کو بتایا کہ ہم مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں۔اس موقع پرمیئر کراچی وسیم نے عدالت کو بتایا کہ ایمپریس مارکیٹ ستر فیصد صاف ہوچکا ہے،جس پرچیف جسٹس نے میئر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ صرف ایمپریس مارکیٹ نہیں اطراف کاعلاقہ بھی صاف کرائیں۔دوران سماعت عدالت نے میئر کراچی سمیت انتظامیہ کو شہر بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کاحکم موجودہے، اب کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔جس پر وسیم اختر نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ صدرکو مکمل طور پرصاف کرائیں گے جب کہ عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈز اوررینجرز کو بھی انتظامیہ سے تعاون کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹاجائے۔کیس کی سماعت کے موقع پرچیف جسٹس نے حکم دیا کہ تمام فٹ پاتھوں سے تجاوزات کو ختم کیا جائے،ہمیں اطلاع ملی ہے کہ رفاہی ادارے فٹ پاتھوں پرغربا کو کھانا کھلاتے ہیں،انہیں بھی ہٹایاجائے اور میئر کراچی غریبوں کو کھانا کھلانے کے لیے متبادل جگہ دیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شہر صاف کرانے کا ٹاسک میئر کراچی کو دیاہے جب کہ عدالت نے تجاوزات کے خاتمے کیلئےتشکیل دی گئی مشترکہ ٹیم کو 15 دن کی مہلت دے دی۔

Facebook Comments