عدالت کے فیصلے کے خلاف مذہبی جماعتوں کا احتجاج، نظام زندگی مفلوچ،آج یوم احتجاج کا اعلان

عدالت نے توہین رسالت کے مقدمے میں آسیہ بی بی کو بری کیا تھا

عدالت کے اس فیصلے کے خلاف ملک بھرمیں مذہبی جماعتوں کا احتجاج،نظام زندگی مفلوچ،آج یوم احتجاج کا اعلان

کراچی میں کتنے مقامات پر دھرنا دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے کئی سڑکیں بلاک ہیں عوام کو دفاتر اور کاروباری مراکز تک پہنچنے میں

پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

شہر میں کاروباری مراکز جمعرات کے روز بھی بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر دیکھائی دی جس کی وجہ سے عوام کو آمدورفت شدید مشکلات کا سامنا

شخصیات ویب ڈیسک

عدالت نے توہین رسالت کے مقدمے میں آسیہ بی بی کو بری کیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں بلدیہ ٹاؤن 4نمبر، نمائش چورنگی، شارع فیصل اسٹارگیٹ، سہراب گوٹھ، الآصف اسکوائر، اورنگی ٹاؤن5نمبر اور سرجانی ٹاؤن فور کے چورنگی،ٹاور پر احتجاج جاری ہے۔ احتجاج کے باعث کئی علاقوں میں ٹریفک جام ہو گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث شیرشاہ سے بلدیہ جانے والی سڑک بند ہے،دیگرسڑکیں بند ہونے کے باعث حیدرآباد سے کراچی آنے والے ٹریفک کو ابوالحسن اصفہانی روڈ کی طرف موڑدیاگیا ہے،مواچھ گوٹھ سے آنے والے ٹریفک کو ڈبہ موڑ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔نمائش چورنگی بھی احتجاج کے باعث بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستے کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔احتجاج کی وجہ سے ٹاور پر ایم اے جناح روڈبھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ جناح برج سے ٹریفک کو آئی
آئی چندریگر روڈ کی جانب موڑ دیا گیا ہے، ایم اےجناح روڈ پر جامع کلاتھ سے ٹریفک کوبابائے اردو روڈکی طرف موڑ دیا گیاہے۔تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں لاہور میں چیئرنگ کراس پر احتجاج کیا جارہا ہے،لاہور ہی میں ملتان روڈ،مانگا منڈی،چونگی امرسدھو،داروغہ والاچوک پربھی احتجاج کیاجارہا ہے۔اسلام آباد میں فیض آبادانٹرچینج پر احتجاج جاری ہے جبکہ مظاہروں کے باعث اسلام آباد ایکسپریس وے شکریال سے اور جی ٹی روڈگوجرخان سے بند ہے۔پشاور میں رنگ روڈ جمیل چوک اور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جارہا ہے،پشاور ہی میں شباب اہل سنت کے کارکن پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔

Facebook Comments