افغانستان میں طاہرداوڑ کا قتل صرف دہشتگرد تنظیم کا کام نہیں،میجرجنرل آصف غفور

افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو،اس کے لئے سیکیورٹی تعاون بڑھایا جائے، طاہرداوڑ کی صورت میں ایک بہادر افسرسے محروم ہوگئے،میجرجنرل آصف غفور

افغانستان میں طاہڑ داوڑ کا قتل صرف دہشت گرد تنظیم کا کام نہیں.ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں ایس پی طاہر داوڑ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، ایس پی طاہرداوڑ کی صورت میں ایک بہادر پولیس افسر سے محروم ہوگئے.میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ طاہرداوڑ کا اغوا، افغان حکام کےمؤقف نے کئی سوالوں کوجنم دیا، افغانستان کے رویے سے لگتا ہے کہ معاملہ صرف دہشت گرد تنظیم کا کام نہیں.ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ افغان فورسزسرحدی باڑ، بہترسیکیورٹی کے لئے تعاون کریں گے.ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہافغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو،اس کے لئے سیکیورٹی تعاون بڑھایا جائے،بہتراقدامات سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکا جاسکتا ہے.میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ طاہرداوڑ کا قتل اور بعد کی صورت حال سے لگتا ہے کہ کئی قوتیں ملوث ہیں.یاد رہے کہ آج افغان حکام نے مذاکرات کے بعد طاہر داوڑ کی میت پاکستانی حکام کے حوالے کی تھی، جسے پشاور روانہ کردیا گیا۔

 طاہرداوڑ، جنھیں‌افغانستان میں شہید کرکے پاکستان کو ایک بہادر افسرسے محروم کردیا گیا

طاہرداوڑ، جنھیں‌افغانستان میں شہید کرکے پاکستان کو ایک بہادر افسرسے محروم کردیا گیا

Facebook Comments