نامور ماڈل اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری نے بھی شادی کرلی

نامور ماڈل اور ایم پی اے کیاپنی گرل فرینڈ منزا سے شادی

  نامور ماڈل اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسبملی عباس جعفری کی اہلیہ
خود بھی ماڈل ہیں جوکئی اشتہارات اور ملبوسات کے برانڈز کے لیے کام کر چکی ہیں

تحریک انصاف کے ایک اور رہنما شادی کی دوڑ میں شامل، قبل ازیں پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت نے بھی اس سال دوسری شادی کی، ان کی دوسری بیوی طوبہ کا میڈیا سے تعلق ہے

دوسری جانب فیصل واوڈا کی دوسری شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فیصل واوڈا نے معروف خاتون اینکر پرسن سعدیہ افضال سے دوسری شادی کرلی ہے

عباس جعفری کی شادی میں کسی نامور شخصیت یا سیاست داں کی تصاویرنہیں کیونکہ یہ تقریب کافی نجی تھی، جلد ہی شادی کی آفیشل تصاویر ولیمے کی تقریب کے بعد شیئر کریں گے، فیملی ذرائع

عباس جعفری کی اہلیہ منزا خود بھی ماڈل ہیں جوکئی اشتہارات اور ملبوسات کے برانڈز کے لیے کام کر چکی ہیں

عباس جعفری کی اہلیہ منزا خود بھی ماڈل ہیں جوکئی اشتہارات اور ملبوسات کے برانڈز کے لیے کام کر چکی ہیں

شخصیت ویب ڈیسک

رواں سال 2018 کی آخری سہ ماہی نومبر تا دسمبر تو جیسے شادی کے مہینے بن کر رہ گئے ہیں۔ بولی وڈ کے اداکار و اداکاراﺅں ، بھارت کے امیر ترین امبانی کی بیٹی کی شادی ، پاکستان میں ٹیلی وژن اداکاراﺅں، کرکٹر بسمہ معروف ، تحریک انصاف کے رہنمافیصل واوڈا کی شادی کی خبر اور اب نامور ماڈل اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری نے بھی شادی کر کے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ عباس جعفری نے اپنی گرل فرینڈ منزا سے شادی کی جو خود بھی ایک ماڈل رہ چکی ہیں اور کئی اشتہارات اور ملبوسات کے برانڈز کے لیے بھی کام کر چکی ہیں۔

شادی سادگی سے نجی تقریب میں‌ہوئی جلد ہی شادی کی آفیشل تصاویر ولیمے کی تقریب کے بعد شیئر کی جائیں‌گی، فیملی ذرائع

شادی سادگی سے نجی تقریب میں‌ہوئی جلد ہی شادی کی آفیشل تصاویر ولیمے کی تقریب کے بعد شیئر کی جائیں‌گی، فیملی ذرائع

عباس جعفری کی شادی 27دسمبر کو کراچی کے پورٹ گرینڈ میں منعقد ہوئی اس موقع کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ماڈل کی شادی کی تصاویر میں کسی نامور شخصیت یا سیاست دان کی تصاویر سامنے نہیں آئیں،جس سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ تقریب کافی نجی تھی۔
جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں جلد ہی اپنی شادی کی آفیشل تصاویر ولیمے کی تقریب کے بعد شئیر کریں گے۔ان کی شادی کی تقریب سے قبل 25دسمبر کو مہندی کی تقریب منعقد کی گئی تھی جب کہ دونوں کا نکاح 23 دسمبر کو ہوا تھا۔ واضح رہے تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے بھی اس سال شادی کی ہے جب کہ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی دوسری شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔
صحافی عون شیرازی کا دعویٰ ہے کہ حکمران جماعت کے رہنما نے نجی ٹی وی چینل کی معروف خاتون اینکر پرسن سعدیہ افضال سے شادی کرلی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واڈا نے نجی ٹی وی چینل کی معروف خاتون اینکر سعدیہ افضال سے شادی کرلی ہے۔ فیصل واوڈا پہلے سے شادی شدہ ہیں، جبکہ یہ ان کی دوسری شادی ہے۔ اس حوالے سے معروف صحافی سید عون شیرازی کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس کے بعد فیصل واوڈا کی دوسری شادی سے متعلق بحث چھڑ گئی۔

 عباس جعفری کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین بھی شادی کرچکے ہیں جب کہ فیصل واوڈا بھی شادی کی خبروں میں ہیں


عباس جعفری کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین بھی شادی کرچکے ہیں جب کہ فیصل واوڈا بھی شادی کی خبروں میں ہیں

Facebook Comments