چوتھا ون ڈے، پاکستان نےجنوبی افریقہ کو مات دیدی

پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان پانچ ون ڈے میچزپرمشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو8وکٹوں سے شکست دیدی،پاکستان نے165رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا

امام الحق نے71رنزکی اننگزکھیلی،فخرزمان نے44رنزبنائے جبکہ بابراعظم 41رنزبنا کرناٹ آئوٹ رہے،عثمان شنواری کو4وکٹیں لینے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار

پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان پانچ ون ڈے میچزپرمشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو8وکٹوں سے شکست دیدی،پاکستان نے165رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیااس طرح سیریز2۔2سے برابرہوگئی۔امام الحق نے71رنزکی اننگزکھیلی،فخرزمان نے44رنزبنائے جبکہ بابراعظم 41رنزبنا کرناٹ آئوٹ رہے،عثمان شنواری کو4وکٹیں لینے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا،اس سےقبل میزبان ٹیم 164 رنزبنا کرآئوٹ ہوگئی۔ہدف کے تعاقب میں امام الحق اورفخرزمان نے اننگزکاپراعتماد اندازمیں آغازکیا اورپہلی وکٹ پر70 رنزکی شراکت قائم کی تو فخر 44 رنزبناکرعمران طاہر کاشکاربن گئے۔فخرزمان نے اپنی اننگزمیں 7 چوکے لگائے،دوسری وکٹ پرامام الحق اوربابراعظم نے جنوبی افریقی بولروں کی ایک نہ چلنے دی اورگراؤنڈ کے چاروں اطراف شانداراسٹروکس کھیلے۔میچ جیتنے کے لیے صرف ایک رن درکار تھا کہ امام الحق بڑا اسٹروک کھیلنے کی کوشش میں وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے،انہوں نے 91 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی اننگزکھیلی جب کہ بابر اعظم 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل پاکستان ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو جنوبی افریقی بلے بازوں نے مایوس کن انداز میں آغاز کیا لیکن کپتان فاف ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ کی زبردست شراکت نے ٹیم کو سہارا دیا۔میزبان ٹیم کی بیٹنگ میں کپتان فاف ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ کی 101 رنز کی شراکت ہی بولنگ لائن پر حاوی رہی، اس کے سوا جنوبی افریقی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 6 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔فاف ڈوپلیسی 57 اور ہاشم آملہ 59 رنز بنانے کے ساتھ نمایاں رہے، ریسی ڈوسن 18 اور فیلوک وایو 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 156 کےمجموعی اسکور پر عثمان شنواری نے اپنے ایک ہی اوور میں تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 4، شاہین شاہ آفریدی 2، محمد عامر، عماد وسیم اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سرفراز احمد پابندی پر آئی سی سی کی جانب سے پابندی کی وجہ سے شعیب ملک قومی ٹیم کے کپتان تھے،شعیب ملک نےٹاس جیت کرپہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد جنوبی افریقا کے تجربہ کار کھلاڑی ہاشم آملہ اپنے کپتان ڈوپلیسی کے ساتھ ٹیم کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب رہے،دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔لیکن اس کے بعد عثمان شنواری کی تباہ کن بولنگ کے آگے جنوبی افریقی کھلاڑی بے بس نظر آئے۔جنوبی افریقا کی ٹیم 164 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 4شاہین شاہ آفریدی اور شاداب نے 2،2 جبکہ عماد وسیم اور محمد عامر نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

Facebook Comments