18ویں ترمیم پرآنچ نہیں آنے دوں گا،بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے 1973 کے آئین اور اٹھارویں ترمیم کی حفاظت کیلئے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرنے کی دھمکی دیدی، میٹ دی پریس

حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کا کھویا ہوا اختیار واپس لینا ہے،بلاول کی چاروں صوبوں میں ایک ایک شادی کی خواہش،شیخ رشید کو پنڈی کا شیطان قرار دیدیا، آج امریکا روانہ ہوں گے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے 1973 کے آئین اور اٹھارویں ترمیم کی حفاظت کیلئے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرنے کی دھمکی دیدی۔ کراچی پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب اور صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا حکومت اور دیگر قوتوں کی طرف سے جمہوریت، انسانی حقوق اور 18ہویں ترمیم پر حملے ہورہے ہیں، پی پی پی یہ حملے برداشت نہیں کرے گی اور بھرپور سیاسی جدوجہد کے لیے تیار ہے، 18ہویں ترمیم کو کمزور کرنے والےعدالتی فیصلوں کے خلاف نظر ثانی کے لیے جائیں گے، اگر اس کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک کے کونے کونے میں جاؤں گا اور لانگ مارچ کے لیے تیار ہوں لیکن 18ہویں ترمیم اور آئین پر آنچ نہیں آنے دوں گا۔ عدالتوں کی طرف سے عجیب عجیب فیصلے آرہے ہیں، تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ مختصر اور تفصیلی فیصلوں میں اتنا اختلاف ہو، عدالتوں کے متضاد فیصلوں پر عوام سوال اٹھائیں گے،عدالتیں اس کی کیا منطقی دلیل دیں گی۔ بلاول نے کہا پچھلے ایک سال میں پارلیمنٹ نے اپنا اختیار بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کا کھویا ہوا اختیار واپس لینا ہے، قومی اسمبلی نے کیسے برداشت کرلیا کہ کوئی دوسرا ادارہ عوام پر ٹیکس لگائے، سپریم کورٹ سمیت کسی بھی عدالت کو عوام پر ٹیکس نافذ کرنے کا کوئی اختیار نہیں اگر باقی اداروں کا ایکٹوازم ہوسکتا ہے تو پارلیمانی ایکٹوازم کیوں نہیں ہوسکتا، باقی ادارے خود کو طاقتور بناسکتے ہیں تو پارلیمنٹ خود کو طاقتور کیوں نہیں بناسکتی۔ بلاول نے میٹ دی پریس کے دوران وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید سے متعلق ایک سوال پر انتہائی ناگواری کے ساتھ شیخ رشید کوپنڈی کا شیطان قرار دیا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے شادی کے حوالے سے اسٹریٹجک پلاننگ جاری ہے۔الیکشن سے پہلے شادی کا فیصلہ کرنا ہے کہ ایک شادی کرنی ہے یا پھر چاروں صوبوں میں ایک ایک شادی کرنی ہے۔ بلاول آج امریکہ اور یورپ کے دس روز دورہ پر روانہ ہونگے۔
بلاو

Facebook Comments