نوازشریف خاندان کو معافی دلوانا غلطی تھی ، سعد الحریری کا اعتراف

نوازشریف خاندان نے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا جس سے مجھے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں یہ اظہارکیا، وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا  کہ
وزیراعظم عمران خان سے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے ملاقات کے دوران کہا کہ نوازشریف خاندان نے ایک بھی کمٹمنٹ پوری نہیں کی اور مجھے شرمندگی کا سامنا کرناپڑا

 وزیراعظم عمران خان اور لبنانی ہم منصب سعد رفیق الحریری سعد حریری کے درمیان ملاقات

وزیراعظم عمران خان اور لبنانی ہم منصب سعد  الحریری سعد حریری کے درمیان ملاقات

وزیراعظم عمران خان سےلبنانی وزیراعظم سعد الحریری کی ملاقات پروزیراطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کیا ہے کہ نواز شریف کو پرویز مشرف سے این آراو دلوانے والے سعد الحریری کو وزیر اعظم بتا رہے تھے کہ پاکستان میں پھر نواز شریف کو این آراو کی بازگشت ہے ،سعدالحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کہ کہا شریف خاندان کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے ایک کمٹمنٹ بھی پوری نہیں کی اور مجھے سخت شرمندگی ہوئی۔ علاوہ ازیں پشاور میں خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےوفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ کسی سے کوئی ڈیل ہوگی نہ کسی کو ڈھیل ملے گی، انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ سعد حریری سےبھی بولا ہے ،پہلااین آراوتو آپ نے کرایاتھاتو لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے ہاتھ کھڑے کردیئے اورکہاکہ میں آئندہ ایسا کوئی کام نہیں کرونگا۔

Facebook Comments