سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان مکمل،ملک روانہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے دو روزہ دورے کے بعد پاکستان سے ملک روانہ ہو گئے۔روانگی سے قبل نور خان ایربیس پر دونوں رنماوں نے مختصر پریس بیان جاری کیا،وزیراعظم اور تینوں افواج کے سربراہان اورکابینہ کے اراکین نے سعودی ولی عہد کو رخصت کیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے دو روزہ دورے کے بعد پاکستان سے ملک روانہ ہو گئے۔روانگی سے قبل نور خان ایر بیس پر دونوں رنماوں نے مختصر پریس بیان جاری کیا جس میں نیک خواہشات کا اظہارکیا گیا۔نورخان ایربیس پروزیراعظم اورآرمی چیف کے علاوہ تینوں افواج کے سربراہان اورکابینہ کے اراکین نے سعودی ولی عہد کو رخصت کیا۔اس سے قبل صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی،وزیراعظم عمران خان اور وزرا سمیت اہم شخصیات نے معززمہمان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایوان صدر سے رخصت کیا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے کابینہ ارکان سے الوداعی مصافحہ کیا۔وزیراعظم عمران خان خود گاڑی ڈرائیو کی اورمعززمہمان کو نورخان ایئربیس پہنچایاایوان صدر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےاعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے شرکت کی۔معزز مہمان کے اعزاز میں آرمی بینڈ کا خصوصی مظاہرہ کیا گیا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان خوشگوار غیر رسمی بات چیت ہوئی۔اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ایون صدر پہنچے۔ انھیں گھڑ سوار دستے کے ساتھ خصوصی بگھی میں لایا گیا۔ مخصوص لباس میں ملبوس گھڑ سوار مسلح افواج کا چاق وچوبند دستہ خصوصی بگھی میں معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس سے لے کر روانہ ہوا۔ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان خوشگوار موڈ میں دکھائی دئیے، جہاں وزیراعظم عمران خان خوش نظر آئے وہیں ولی عہد محمد بن سلمان کے چہرے پر بھی مسرت و شادمانی جھلکتی نظر آئی۔ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت نے معزز مہان کو خوش آمدید کہا اور گرم جوشی سے ہاتھ ملایا۔ معزز مہمان کو خوش آمدید کہنے والوں میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری بھی شامل تھے۔ادھر وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل اصف غفور اور سعودی شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سعودی ولی عہد کو تحائف پیش کئے جن میں محمد بن سلمان کا پنسل سے بنایا پورٹریٹ اورگولڈ پلیٹڈ بندوق شامل ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے یہ بندوق خصوصی طور پر آرڈننس فیکٹریز واہ سے تیارکرائی ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرنے والے 10 رکنی وفد میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر مملکت علی محمد خان، حکومتی ارکان عامر ڈوگر، شبلی فراز، اعظم سواتی اور اورنگزیب اورکزئی شامل تھے۔ اپوزیشن کی نمائندگی مسلم لیگ ن کے راجہ ظفرالحق اور مشاہد اللہ خان نے کی، پیپلزپارٹی کی شیری رحمان خراب موسم کے باعث کراچی سے اسلام آباد نہ پہنچ سکیں۔

Facebook Comments