صدر عارف علوی نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ’نشان پاکستان‘ عطا کیا

صدرپاکستان عارف علوی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ’نشان پاکستان‘ عطا کیا
صدرپاکستان عارف علوی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ’نشان پاکستان‘ دینے کی تقریب میں عمران خان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے

وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان روایتی بگھی میں وزیر اعظم ہاؤس سے ایوان صدر پہنچے۔دونوں رہنما پریزیڈینشل گارڈز کے حصار میں وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوئے

صدر عارف علوی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ’نشان پاکستان‘ عطا کیا ہے۔تقریب میں عمران خان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر اسد قیصر کے علاوہ کابینہ کے ارکان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر صدر صدر عارف علوی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ’نشان پاکستان‘ عطا کیا۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان روایتی بگھی میں وزیر اعظم ہاؤس سے ایوان صدر پہنچے۔دونوں رہنما پریزیڈینشل گارڈز کے حصار میں وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوئے، وزیر اعظم اور سعودی معزز مہمان کی بگھی کے ارد گرد مخصوص گھڑ سوار وں کے دستے کے چلنے سے خوبصورت منظر دیکھنے میں آیا۔صدرپاکستان عارف علوی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ’نشان پاکستان‘ دینے کی تقریب میں عمران خان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے

Facebook Comments