پاکستان کا بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت کو امن کا پیغام دیدیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کردیا

پہلے دن کہا تھا کہ امن کی جانب ایک قدم اٹھائیں ہم دو قدم بڑھائیں گے، ہم امن کے داعی تھے اور ہیں،ہماری مذاکرات اورامن کی کوششوں کو بھارت کمزوری نہ سمجھے،عمران خان

شخصیات ویب ڈیسک

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت کو امن کا پیغام دیدیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا اور ایک پائلٹ کو زندہ گرفتار کر لیا تھا۔لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں اپنا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن اور سروس نمبر 27981 بتایا۔بھارتی جارحیت اور دراندازی کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کہا کہ پاکستان کل جذبہ خیر سگالی کے طور پر گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن ہماری مذاکرات اور امن کی کوششوں کو بھارت کمزوری نہ سمجھے۔اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاکہ ’وزیراعظم عمران خان نے پہلے دن کہا تھا کہ امن کی جانب ایک قدم اٹھائیں ہم دو قدم بڑھائیں گے، ہم امن کے داعی تھے اور ہیں، بھارت دہشت گردی پر بات کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں‘۔

Facebook Comments