اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان سبسڈی پیکج کی منظوری دیے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دو ارب روپے کے رمضان سبسڈی پیکج کی منظوری دے دی ہے ۔کھجور،بیسن،گھی تیل،چاول،دالوں،آٹے چینی اورمشروبات سمیت 19 اشیاء یوٹیلیٹی اسٹورزپر50 روپے تک سستی ملیں گی

شخصیات ویب ڈیسک
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دو ارب روپے کے رمضان سبسڈی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔کھجور،بیسن،گھی تیل،چاول،دالوں،آٹے چینی اورمشروبات سمیت 19 اشیاء یوٹیلیٹی اسٹورزپر50 روپے تک سستی ملیں گی۔خاص رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ رمضان المبارک شروع ہونے میں تقریباً آٹھ ہفتے باقی ہیں۔وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت ای سی سی میٹنگ میں طے پایا کہ کھجور پر 30 روپے فی کلو،بیسن پر20 روپے،گھی اورباسمتی،سیلا،ٹوٹا چاول پر15، 15 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔کوکنگ آئل پر 10،سفید چنے پر25 روپے،دال چنا پر20، دال مونگ پر15،دال مسورپر10،آٹے پر 4 اور چینی پر 5 روپے فی کلو ریلیف دیا جائے گا۔ای سی سی اجلاس میں محکمہ ڈاک کے مالی بحران،اندرون ملک ڈاک ٹکٹوں کے نئے نرخ مقرر کرنے،بڑے ڈیموں اور آبپاشی کے زیر تعمیر منصوبوں اور اسٹیل مل کے وفات پا جانے والے ملازمین کے ورثاء کو واجبات کی ادائیگی سمیت 8 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔ا

Facebook Comments