مہاتیر محمد پاکستان پہنچ گئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعظم ملائیشیا کا استقبال کیا

مہاتیر محمد کا پاکستان پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد کا نور خان ائیر بیس پراستقبال کیا

معززمہمان کو21توپوں کی سلامی پیش کی گئی،بچوں نے پھول پیش کیے،مہاتیر محمد 23مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہونگے

شخصیات ویب ڈیسک

ملائیشیاکے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان پہنچ گئے،وزیراعظم عمران خان اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےمہاتیر محمدکا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔مہاتیر محمد وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں،ان کے طیارے نے نور خان ائیربیس پرلینڈ کیا جہاں وزیراعظم عمران خان اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مہاتیرمحمد کا استقبال کیا۔اس موقع پرمعززمہمان کو21توپوں کی سلامی پیش کی گئی اور بچوں نے پھول پیش کیے ، وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین وزیر اعظم سے ائیر بیس پر موجود وفاقی کابینہ کے وزراءکا تعارف کروایا ۔مہاتیر محمد 23مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہونگے،ان کا دورہ پاکستان کا دورانیہ 21سے 23مارچ تک ہوگا۔دورے کے دوران مہاتیر محمد وزیر اعظم ،صدرمملکت سے ملاقات کریں گے،مہاتیر محمد کے ساتھ ملائشیاءکا اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے،دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات بھی ہونگے ۔
رپورٹ کے مطابق

Facebook Comments