بلاول بھٹو زرداری کا 26مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان

 ببلاول بھٹو زرداری کا 26مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان،کراچی میں لانڈھی اورملیراسٹیشن پرخطاب کا امکان،26مارچ کی رات کو نواب شاہ میں قیام کریں گے

پیلزپارٹی کےچئیرمین 27 مارچ کی صبح براستہ سکھراسٹیشن لاڑکانہ کے لیےروانہ جبکہ لاڑکانہ میں 4 اپریل کو ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی میں شرکت کرینگے

بلاول بھٹو زرداری کا 26مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان۔ پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ٹرین مارچ کا آغازکراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا جائے گا۔ترجمان بلاول بھٹو سینیٹر مصطفٰی نواز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں لانڈھی اورملیراسٹیشن پرخطاب کا امکان ہے جب کہ بلاول بھٹو ٹھٹھہ،جامشورو اورحیدرآباد اسٹیشنز پربھی رکیں گے اورجیالوں سے اسٹیشن پرملاقات کریں گے۔چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 26 مارچ کی رات کو نواب شاہ میں قیام کریں گے اور27 مارچ کی صبح براستہ سکھراسٹیشن لاڑکانہ کے لیےروانہ ہوں گے جب کہ لاڑکانہ میں 4 اپریل کو ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی میں شرکت کریں گے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بذریعہ ٹرین لاڑکانہ روانہ ہوں گے کیونکہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے اب تک کراچی سے سکھر اور لاڑکانہ کا فلائٹ آپریشن معطل ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ٹرین مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

Facebook Comments