سری لنکا میں دھماکے،مشکل کی گھڑی میں سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان

سری لنکا میں دھماکے، مشکل کی گھڑی میں سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان

سری لنکا میں دہشت گردی کے خلاف سری لنکن وزیراعظم کو ہرممکن تعاون کی پیش کش
وزیراعظم عمران خان کا اپنے ہم منصب کو ٹیلی فون ، انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار ہمدردی

شخصیات ویب ڈیسک

سری لنکا میں دہشت گردی کے خلاف سری لنکن وزیراعظم کوپاکستان نے ہرممکن تعاون کی پیش کش کی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے
سری لنکن وزیراعظم کو فون کیا ، اور ان سے دہشت گردی میں انسانی جانوں کے اتلاف پر اظہار ہمدردی کیا اور ہرممکن تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا شکار ہونے کے ناطے ہم سری لنکن بھائیوں کا دکھ سمجھتے ہیں، دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دہشت گردی خطے اور پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے، پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،

 وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے وزیراعظم کو ٹیلی فو ن کیا،وزیر اعظم عمران خان نے ایسٹر کے موقع پر دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میںمذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا، عمران خان نے حملوں میں زخمی افراد کی صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قیمتی جانی نقصان پر پاکستان کے عوام بے حد افسردہ ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی کا شکار ہونے کے ناطے ہم سری لنکن بھائیوں کا دکھ سمجھتے ہیں، دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دہشت گردی خطے اور پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے، پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے، دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن وزیراعظم کو ہرممکن تعاون کی پیش کش کی اور کہا کہ کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Facebook Comments