اپوزیشن کی بڑی بیٹھک آج، بلاول کی شرکت کا امکان، مریم نواز شریک نہیں ہونگی

اپوزیشن کی بڑی بیٹھک آج ہوگی ،بلاول کی شرکت کا امکان، مریم نواز شرکت نہیں کریں گی

مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ مذاکرات کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرچکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ دسمبر تک تبدیلی آئے گی

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ:ماجد علی سید
اپوزیشن کی بڑی بیٹھک آج ہوگی ،بلاول کی شرکت کا امکان، مریم نواز شرکت نہیں کریں گی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) آج ہوگی تاہم اس میں مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریک نہیں ہوں گی۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) خود شریک ہوں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گی، تاہم پارٹی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کی جانب سے راجہ ظفر الحق، احسن اقبال، ایاز صادق اور امیر مقام شرکت کریں گے۔مولانا فضل الرحمان کی دعوت پر محمود خان اچکزئی اور پروفیسر ساجد میر بھی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی بیماری کے باعث شریک نہیں ہوں گے، ان کی پارٹی کا وفد اے پی سی اجلاس میں پہنچے گا۔ واضح رہے مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ مذاکرات کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرچکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ دسمبر تک تبدیلی آئے گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.