دعا کے اغوا کے دوران بہن کے وہیں موجود ہونے کا انکشاف

دعا منگی کے اغوا کے سلسلے میں پولیس نے ان کے گروپ کے لڑکے لڑکیوں سمیت 22 افراد کے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں،پولیس تفتیشی ٹیم تحقیقات کررہی ہے،

نوجوان کولگنے والی نائن ایم ایم کی گولی کا خول مل گیا،جلد لڑکی کو بازیاب کرلیں گے، ڈی آئی جی ساﺅتھ شرجیل کھرل

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ ماجد علی سید
دعا منگی کے اغوا کے سلسلے میں پولیس نے ان کے گروپ کے لڑکے لڑکیوں سمیت 22 افراد کے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں، تفتیش کے دوران مغویہ کی بہن کی بھی موقع پر موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق ملنے والی اہم معلومات سے تفتیش تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، پولیس کی تفتیشی ٹیم نے بڑا بخاری میں واقع ریسٹورنٹ ماسٹر چائے کو اس اہم کیس کے لیے مرکزِ تفتیش بنا لیا ہے۔ڈیفنس فیز 6 کے علاقے بڑا بخاری اور اطراف میں اس طرح کے ریسٹورنٹس نوعمر لڑکے لڑکیوں کی بیٹھک بن چکے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ماسٹر چائے کے تمام ویٹرز، سیکورٹی گارڈ، کئی دیگر چوکیداروں اور افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک اور انکشاف سامنے آیا ہے کہ واردات کے وقت دعا کی بڑی بہن بھی اسی ریسٹورنٹ پر اپنے دوست کے ساتھ موجود تھی۔بہن کے مطابق دعا اور حارث بات چیت کرنے کے لیے اٹھ کر ٹہلنے لگے کہ گولی چلنے کی آواز آئی، بیانات سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مغوی دعا منگی کئی ماہ سے وقفے وقفے سے دوستوں کے ساتھ ماسٹر چائے پر آکر بیٹھتی تھی تاہم گز شتہ چار پانچ دن سے وہ مسلسل اور طویل دورانیہ کے لیے بیٹھک کر رہی تھی۔اس بیٹھک کے 3 لڑکوں کو بھی پولیس نے بیانات کے بعد مزید تفتیشی مدد کے لیے روک لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ سے پہلے اور بعد میں علاقے کی سی سی ٹی وی ویڈیوز میں نظر آنے والی ملزمان کی کار جیسی ایک مشکوک گاڑی بھی پکڑلی گئی ہے اور اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔ڈی آئی جی ساو¿تھ شرجیل کریم کھرل نے کہا ہے کہ دعا منگی کے اغوا کی تحقیقات پولیس ٹیم کر رہی ہے اور اغوا کے شواہدکی روشنی میں تحقیقات میں پیش رفت بھی ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل نے بتایا کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے مبینہ طور پر اغوا کی گئی لڑکی کے معاملے میں پولیس کی تفتیشی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دعا منگی کے ساتھ موجود نوجوان حارث کو لگنے والی نائن ایم ایم گولی کا خول تلاش کر لیا گیا ہے ، امید ہے لڑکی دعا منگی کو جلد بازیاب کرالیں گے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ کہ بغیر تاوان کے دعامنگی کو بازیاب کرایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی لڑکے حارث کی مدعیت میں پولیس کارروائی کی جائے گی ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.