جمہوریت بہترین انتقام ہے، بلاول بھٹو کا فیصلے پر رد عمل

 بلاول بھٹو نے پرویزمشرف کے خلاف سزائے موت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے

۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پرویزمشرف کے خلاف سزا کے فیصلے پر اپنی والدہ شہید بینظیر بھٹو کا قول دہرادیا

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ: سید ماجد علی
بلاول بھٹو نے پرویزمشرف کے خلاف سزائے موت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پرویزمشرف کے خلاف سزا کے فیصلے پر اپنی والدہ شہید بینظیر بھٹو کا قول دہرادیا۔انہوں نے اپنی والدہ کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو۔یادرہے کہ پرویزمشرف بینظیر بھٹو قتل کیس کے بھی مرکزی ملزم ہیں۔ آج سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.