24 جون تک عید کی تعطیلات کا اعلان

  • شخصیات ویب ڈیسک
  • رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوچکا ہے، آج بروز جمعرات دوسری شب قدرہے۔ چھوٹے بڑوں سب کو عیدالفطر کا بے چینی سے انتظار ہے، بچے پرجوش ہیں توخواتین عید کی شاپنگ میں مصروف ۔عوام میں یہ بھی تجسس ہے کہ عید الفطر کا چاند کب نظر آئے گا۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے یہ اعلان کرکے کہ 29ویں رمضان کو عید کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں ، اس تجسس کو ختم کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق14جون کو رمضان کا چاند نظرآنے کے امکانات موجود ہیں، شوال کا چاند 14 جون کو پیدا ہوجائے گا جب کہ 14 جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔
  • پاکستان میں14سے18جون تک عید کی تعطیلات کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔یہ واضح رہے کہ رواں برس دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک ہی دن رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز ہوا ہے۔ پاکستان کے ساتھ ہی سعودی عرب میں بھی رواں سال رمضان المبارک کا ایک ہی دن آغاز ہوا ہے جہاں عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے عید الفطر کی چھٹیاں 10شوال تک بڑھانے کی منظوری دیدی ہے۔ شاہ سلمان نے تمام سرکاری اداروں کے سول اور عسکری ملازمین کی سہولت اورآسانی کے لیے عید الفطر کی تعطیلات بڑھاتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام ادارے اتوار10شوال بمطابق 24 جون کو کھلیں گے

Facebook Comments

POST A COMMENT.