اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری پرکام شروع کردیا

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری پرکام شروع کردیا پٹرول6 مہنگا کرنے کی تجویز

آئندہ ماہ اکتوبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے جانے کا امکان

شخصیات ویب ڈیسک
اسلام آباد،آئندہ ماہ اکتوبرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10 روپے تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے جس پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے باقاعدہ طور پر سمری کی تیاری کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔ وزارت پٹرولیم ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کردہ اب تک کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 25 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 8روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں10 روپے تک کے اضافے کا امکان ہے۔ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی رواں ماہ ستمبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 6 روپے 37 پیسے تک کی کمی کی منظوری دی تھی جس پر عوام نے سکھ کا سانس لیا کیونکہ مسلم لیگ (ن) کے سابق دور حکومت کے آخری 10 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رحجان رہا۔

ماہ اکتوبرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10 روپے تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے جس پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے باقاعدہ طور پر سمری کی تیاری کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔ وزارت پٹرولیم ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کردہ اب تک کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 25 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 8روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں10 روپے تک کے اضافے کا امکان ہے۔ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی رواں ماہ ستمبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 6 روپے 37 پیسے تک کی کمی کی منظوری دی تھی جس پر عوام نے سکھ کا سانس لیا کیونکہ مسلم لیگ (ن) کے سابق دور حکومت کے آخری 10 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رحجان رہا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.