جرمنی کے وزیر کابیان ہمارے فوجیوں کی توہین ہے، امریکی سفیر رچرڈ گرینل

جرمنی میں امریکی سفیر رچرڈ گرینل کی چینی ٹیلی کامز گروپ ہواوے پرپابندی نہ لگانے کے دفاع میں دئیے گئے جرمن وزیر کے بیان کی مذمت

سینئر جرمن عہدے دار نے امریکا کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے مساوی قرار دیا ہے،امریکی سفیر رچرڈ گرینل

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ:ماجد علی سید
جرمنی میں امریکی سفیر رچرڈ گرینل کی چینی ٹیلی کامز گروپ ہواوے پرپابندی نہ لگانے کے دفاع میں دئیے گئے جرمن وزیر کے بیان کی مذمت کی ہے اور اسے جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی توہین قرار دیا ہے۔امریکی سفیرنے جرمن وزیرکا نام لیے بغیر کہا کہ سینئر جرمن عہدے دار نے امریکا کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے مساوی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیان جرمنی کی سلامتی یقینی بنانے میں مدد کرنے والے ہزاروں امریکی فوجیوں اورمغربی الائنس کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم امریکیوں کی توہین ہے۔واضح رہے کہ جرمن وزیرِ تجارت پیٹر الٹمائر Peter Altmaier نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں چینی ٹیلی کمیونی کیشن گروپ ہواوے Huawei پر پابندی نہ لگانے کے فیصلے کا دفاع کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ جرمنی کو تو امریکی کمپنیوں سے بھی سیکیورٹی کا اتنا ہی خطرہ لاحق ہے جتنا چینی کمپنیوں سے ہے۔جرمن وزیرِ تجارت کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی خفیہ ایجنسی کی جانب سے جرمن چانسلر اینجلا مرکل Angela Merkel کے فون ٹیپ کرنے کے بعد بھی جرمنی نے امریکی کمپنیوں کا بائیکاٹ نہیں کیا 

جرمنی میں امریکی سفیر رچرڈ گرینل کی چینی ٹیلی کامز گروپ ہواوے پرپابندی نہ لگانے کے دفاع میں دئیے گئے جرمن وزیر کے بیان کی مذمت

سینئر جرمن عہدے دار نے امریکا کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے مساوی قرار دیا ہے،امریکی سفیر رچرڈ گرینل

جرمنی میں امریکی سفیر رچرڈ گرینل کی چینی ٹیلی کامز گروپ ہواوے پرپابندی نہ لگانے کے دفاع میں دئیے گئے جرمن وزیر کے بیان کی مذمت

سینئر جرمن عہدے دار نے امریکا کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے مساوی قرار دیا ہے،امریکی سفیر رچرڈ گرینل

تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.