الیکشن کمیشن لاڈلے کی زبان پرتالے لگائے، مولا بخش چانڈیو

عمران خان کوویسے وزیراعظم بن ہی جانا چاہیے تاکہ یہ عذاب توختم ہو: ترجمان پی پی

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی،پیپلزپارٹی کے ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے عمران خان کوویسے وزیراعظم بن ہی جانا چاہیے تاکہ یہ عذاب توختم ہو  ،الیکشن کمیشن لاڈلے کی زبان پرتالے لگائے،یااللہ عمران خان کوبینائی عطا فرما،انہیں سندھ میں لاکھوں عوام نظرنہیں آرہے ۔ کراچی میں  کارنر میٹنگ سے خطاب کرتےہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ خان صاحب25 جولائی کے بعد بہت پریشان ہوں گے،عمران خان جیسی زبان لیڈر نہیں بولتے، پاکستان کے مستقبل کے خاطر لاڈلے کی زبان کو روکنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا عمران خان سمجھتے ہیں غصہ دلانے سے ہم میدان چھوڑ جائیں گے،عمران خان آپ کوالیکشن میں گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے،عمران خان کو سندھ میں لاکھوں عوام نظرنہیں آرہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.