شخصیات ڈاٹ کام مختلف و منفردویب سائٹ کا الحمدللہ سلیم آذر کی زیرادارت  آغاز ہوگیا ہے  ۔
شخصیات ڈاٹ کام“ کو آپ بے شمار اخبارات و رسائل اور لاتعداد ویب سائٹس میں مختلف و منفرد پائیں گے

٭ ’’ شخصیات ڈاٹ کام “ نہ صرف مکمل آن لائن میگزین ہے بلکہ اردو میں شخصیات کی واحد آن لائن انسائیکلو پیڈیا بھی ہے

٭ ” شخصیات ڈاٹ کام“ کے اجرا کا مقصد مثالی و متوازن معاشرے کی تشکیل کے لیے رجحان سازی ہے

٭ مثالی معاشرے کی تشکیل مثالی فرد خصوصاً مثالی عورت سے ہی ممکن ہے اور رجحان سازی کے لیے ادب وفنون اور تعلیم سب سے موثر ذریعہ ہیں

٭ ”شخصیات ڈاٹ کام“ کے پلیٹ فارم سے ادب، فنون، تعلیم، صحافت، طب، صحت، حسن وآرائش و زیبائش، ڈریس وفیشن ڈیزائننگ، معیشت، پولیس ، ماحولیات،انجینئرنگ، اسپورٹس، سرکاری و نجی اداروں اور خدمات کے تمام شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی سرانجام دینے والی شخصیات (ہیروز) کی سوانح اور ان کے کارناموں کو اجاگر کریں گے

٭ ہیروز(مرد، خواتین اور بچے) معاشرے میں دوسروں کے لیے قابل تقلید مثال ہوتے ہیں۔ ہیروز سے خالی معاشرے بانجھ ہوتے ہیں لہٰذا معاشرے کو بانجھ اور منتشر ہونے سے بچانے کے لیے بلند ایوانوں سے لے کر گلی گلی اور چھوٹی سے چھوٹی سطح پر قابل تقلید مثالیں قائم کرنے اور کارنامے سرانجام دینے والی یا کوئی مختلف و منفرد خوبی کی حامل شخصیات کا تعارف وکارنامے” شخصیات ڈاٹ کام“ پر پیش کریں گے اور دنیا تک پہنچائیں گے

٭ ”شخصیات ڈاٹ کام“ کے پلیٹ فارم سے مضبوط ، صحت مند ور متوازن معاشرے کے قیام کی مسلسل رجحان سازی اور شعور وآگہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مر د وخواتین کو درپیش ذہنی ، نفسیاتی، جسمانی، طبی، ازدواجی، گھریلو ،معاشی ، شادی و اولاد اور روحانی مسائل کا حل متعلقہ ماہرین کے ذریعے فراہم کریں گے۔

٭ ”شخصیات ڈاٹ کام“ کا اجرا پہلا قدم ہے۔ جلد ہی اسی پلیٹ فارم” شخصیات ڈاٹ کام“ کے توسط سے ہفتہ واری اورماہنامہ اخبار و رسائل بھی شائع کیے جائیں گے جن میں مختلف شعبوں کی شخصیات کا انسائیکلوپیڈیا، کتابیں ، ادبی میگزین اور اخبار شامل ہیں

٭ معاشرے میں پھیلے تضادات، انتشار اور انتہا پسندی کے تدارک اور اخلاقی وانسانی اقدار ، عقل، عقیدہ، علم و شعور کے درمیان اعتدال قائم رکھنے میں ادب کا کلیدی کردار ہے ۔ اہل قلم معاشرے میں عقلیت، اعتدال پسندی ، تحمل مزاجی اور مکالمے کی روایت عام کرتے ہیں اس لیے معاشرے اور سوشل میڈیا کی دنیا میں سرگرم قلم کاروں کے لیے”شخصیات ڈاٹ کام“ اور ہفت روزہ و ماہنامہ رسائلموثر پلیٹ فارم ثابت ہوں گے

٭ ”شخصیات ڈاٹ کام“ کے ذریعے کتابیں پڑھنے کے رجحان کو فروغ دیا جائے گا

٭ کتب بینی کو فروغ دینے کے لیے ایک منفرد بک کلب کا قیام عمل میں لایاگیا ہے جس کے لیے ممبرسازی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ” اراکین کو مطالعے کے لیے ان کی پسندیدہ کتابیں سستی مہیا کی جائیں گی

” شخصیات کلب ‘ ‘ شوقین اور ضرورت مند ممبران کو لکھنے کا ہنر، افسانے و شاعری کے رموز ، رپورٹنگ، فلم پروڈکشن، اداکاری و صداکاری کے آداب ، خود اعتمادی بڑھانے کے طریقے، شخصیت بہتر بنانے کے گُر، انگریزی بول چال سکھانے، تعلیم کے حصول میں مدد، ادب و صحافت اور میڈیا سے متعلق ہر طرح کی آگہی کے علاوہ سہولتیں اور مواقع بھی مہیا کرے گا

’ شخصیات بک کلب“کے ممبران اس پلیٹ فارم سے اپنے تجربات بھی ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرسکیں گے

٭ ”شخصیات ڈاٹ کام“ ماہنامہ شخصیات معاشرے میں رجحان سازی ، آگہی کی فراہمی ، ادب وفنون، علم وہنر سے روشناس اور رہنمائی و تفریح مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا جب کہ ”شخصیات بک ز کلب “فراد میں کتب بینی کے شوق کو فروغ دے گا اور دلیل کلب اراکین میں کتب سے استفادے اور اظہار کی صلاحیت و ہنر کو جلا دے گا

دیگر مقاصد یہ ہیں

٭ اعتدال، توازن اور دلیل کے ساتھ اسلامی فکر کا فروغ

٭ معاشرتی، معاشی اور سیاسی واقعات کا قومی و دینی نظر و فکر کے ساتھ جائزہ

٭ تحریک پاکستان کی لازوال جدوجہد اور ملکی نظریاتی تشخص کا نئی نسل تک ابلاغ

٭ اختلافی آرا کے لیے تحمل و برداشت اور دلیل کے ساتھ مکالمے کے کلچر کا فروغ

٭ اردو زبان و ادب کی ترویج

٭اسلام اور نظریہ پاکستان کا دفاع

٭ نئے قلم کاروں اور بلاگرز کی حوصلہ افزائی، ٹریننگ کا اہتمام

٭ بلاگرز کے لیے مکالمے کا اہتمام ، سیمینارز کا انعقاد

٭ شخصیات ڈاٹ کام کے لیے لکھنے والوں کے لیے سالانہ ایوارڈز کا اہتمام

پالیسی ان خطوط پر استوار ہوگی

٭ شخصیات ڈاٹ کام کے ایڈمنز، مدیران کا کوئی خاص سیاسی یا فکری فہم ہوسکتا ہے، مگر ان کے نقطہ نظر سے ہٹ کر یا متصادم تحریروں کی اشاعت پر بھی پابندی نہیں، شرط یہ ہے کہ شائستہ انداز میں دلیل اور توازن سے بات کہی گئی ہو

٭ کسی بھی موضوع و خیال کو موضوع بحث بنانے میں کوئی ہرج نہیں اگرشخصیات ڈاٹ کی اعتدال پسندی اور میانہ روی کی بنیادی پالیسی اور قومی و دینی مسلک کو نقصان نہ پہنچ رہا ہو

٭ شخصیات ڈاٹ کام تمام دینی و لادینی، سیاسی و غیر سیاسی یا دوسری تنظیموں اور قیادت کی حمایت و تنقید میں لکھی گئی ایسی تمام تحاریر کو شائع کرے گا جن میں تنقید و حمایت کے آداب ملحوظ رکھے گئے ہوں

٭ شخصیات ڈاٹ کام خود کو کسی دینی و لادینی، سیاسی و غیر سیاسی تنظیم یا کسی گروہ و مکتب فکر کا نمائندہ بننے سے بچنے کے لیے مخصوص تحاریر روکنے کا مجاز ہوگا

٭ شخصیات ڈاٹ کام تمام قلم کاروں کو فقہی و فروعی آرا اختیار کرنے اور انھیں اپنی تحریر میں شامل کرنےکی آزادی دیتا ہے لیکن کسی بھی فقہی و فروعی بحث پر مناظرے کی اجازت نہیں ہوگی

شخصیات ویب نیوزتازہ ترین خبروں وڈیوز اور آڈیوزاور دنیا بھر ‌کی شخصیات سے متعلق خبروں اور معلومات کے حصول کے لیے قابلِ اعتماد ویب سائٹ ہے

شخصیات ویب نیوزتازہ ترین خبروں وڈیوز اور آڈیوزاور دنیا بھر ‌کی شخصیات سے متعلق خبروں اور معلومات کے حصول کے لیے قابلِ اعتماد ویب سائٹ ہے