علم،ادب و تہذیب کا فروغ ، فیس بک کا کردار

علم وادب اور تہذیب کے فروغ میں فیس بک کا کردار

سلیم آذر

علم وادب اور تہذیب کے فروغ میں فیس بک کا کردار

آج کے جدید دور میں فیس بک   نئی اور جدید قسم کی چوپال

، فیس بک  ایسا جدید اور بھرپور پلیٹ فارم ہے جو غیرمحسوس طریقے سے ہمارے گھروں، ہماری زندگی اور ہمارے معمولات کا حصہ بن چکا ہے

علم وادب اور تہذیب کے فروغ میں بیٹھکوں کا اہم کردار رہا ہے، بیٹھک ایک ایسی محفل یا چوپال تھی جس میں شریک ہوکر ادب کے پیاسے اپنے ذوق کی تسکین کرتے، ادب کے رموزہی نہیں، تہذیب ومعاشرت کے طور طریقے بھی سیکھتے تھے، بیٹھکوں کی یہ محفل علم خصوصاً ادب کو لوگوں کے اذہان اورگھروں تک پہنچانے کا سب سے موثر پلیٹ فارم تھی۔ ان بیٹھکوں نے مختلف ادوار میں مختلف شکلیں بدلیں۔انہوں نے ہی مشاعرے کی روایت کو جنم دیا، کبھی کسی ادبی تنظیم یا انجمن کی صورت اختیار کی تو کبھی مذاکروں، نشستوں، مجلسوں میں ڈھل گئیں، اب جدید دور ہے، سائنس اور ٹیکنالوجی نے وقت کے دھارے بدل دیے ہیں، زمینی فاصلے مٹادیے حتیٰ کہ انسانی رویے اورطرز زندگی تک بدل کر رکھ دیا ہے۔ اندازفکر اورسوچ کو نئی وسعتیں عطا کی ہیں تو اس دور جدید میں بیٹھکوں کے اس

پلیٹ فارم نے بھی نئی جہت اختیار کرلی ہے جس کانام ” فیس بک “ہے۔

Shakhsiyaat.com
فیس بک ایک طرح سے نئی اور جدید قسم کی چوپال ہے، یہ ایک ایسا جدید اور بھرپور پلیٹ فارم ہے جو غیرمحسوس طریقے سے ہمارے گھروں، ہماری زندگی اور ہمارے معمولات کا حصہ بن چکا ہے ۔ یہ ادب کا وہ جدید پلیٹ فارم ہے جو ادبی چوپال یا بیٹھک کی طرح تو مفید نہیں لیکن اب تک تمام نوعیت کی بیٹھکوں، مجلسوں، مذاکروں اور ادبی فورم سے زیادہ موثر ہے، جسے اختیار یا استعمال کیے بغیر کوئی ادبی رسالہ، ادبی محفل یا کسی اخبار کا ادبی صفحہ مکمل ہی نہیں ہوسکتا، سب سے بڑھ کر یہ کہ فیس بک ہر شخص کی رسائی میں ہے۔ ذرا سوچیں کہ وہ نو آموز جو اساتذہ کی محفل میںاپنے لیے جگہ نہیں پاتا تھا، فیس بک کی بدولت عالمی ادب تک رسائی رکھتا ہے، دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ادبی فورم اس کی دسترس میں ہیں۔ فیس بک پر کوئی بھی شخص ہرتخلیق پر کھل کا اظہار خیال کرسکتا ہے، رائے دے سکتا ہے اور تنقید بھی کرسکتا ہے جب کہ اپنی ہر تخلیق، ہر خیال کو لوگوں کے سامنے پیش کرسکتا ہے۔ اس برقی فورم نے مختصر عرصے میں جس قدرادبی ذوق اورر جحان پیدا کیا ہے اس کا اندازہ فیس بک پر شاعروں خصوصاً شاعرات، افسانہ نگاروں، تنقیدنگاروں اورنثرنگاروں کی کثرت دیکھ کر کیا جاسکتا ہے جن میں واقعتاً کچھ لوگ اچھی تخلیقات پیش کررہے ہیں۔
ہم نے اسی خیال سے ”ادب رنگ“ پر ” فیس بک فورم“ کاسلسلہ شروع کیا ہے جس میںایف بی پرسرگرم مستند شعرا و وادبا کے علاوہ نوآموز وں کی تخلیقات وتعارف پیش کیا جائے گا۔جو احباب اپنی تخلیقات اوراپنا تعارف شخصیات ویب سائٹ کے لیے پیش کرنا چاہیں وہ رابطہ کریں۔ فیس بک فورم کا یہ مخصوص گوشہ ان کے لیے حاضر ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.